لیبیا کے متحارب فریق بحران کے خاتمے کے لیے منصوبے کی حمایت پر متفق

لیبیا کی قومی حکومت کے وزیراعظم اورفوجی سربراہ کی پیرس میں فرانسیسی صدرسے ملاقات،بحران کے خاتمے پرتبادلہ خیال

بدھ 26 جولائی 2017 12:27

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)لیبیا کے وزیر اعظم فایزالسراج اور قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے پیرس کے نواح میں ملاقات کی ہے۔ درمیان میں فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں بھی نظر آرہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم فایزالسراج اور مشرقی علاقے میں قومی فوج کے کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر نے پیرس کے نواح میں ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ وہ مشروط جنگ بندی کی پاسداری کے لیے پٴْرعزم ہیں۔انھوں نے ملک میں آیندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے شرائط کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ان کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ لیبیا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے اور ملک کو ایک جمہوری شہری ریاست بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔دونوں فریقوں میں مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے اور قومی فوج میں شمولیت کے خواہاں مسلح جنگجوؤں کو اس میں ضم کرنے کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :