امریکی صدر کی داعش سے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر لبنان کی تعریف

لبنان کو امریکی امداد ملنا چاہیے، بیروت حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے شدت پسند لبنان میں جگہ بنانے میں ناکام رہے،امریکی مدد کے ذریعے لبنانی فوج کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا ڈونلڈ ٹرمپ کی لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 26 جولائی 2017 13:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر لبنان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے شدت پسند لبنان میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ لبنان کو امریکی مدد دستیاب رہے گی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی مدد کے ذریعے لبنانی فوج کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ٹرمپ نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا لبنان کو کس طرح کی امداد فراہم کرے گا۔ اس نیوزکانفرنس میں ٹرمپ اور سعد حریری دونوں نے عسکری تعاون میں اضافے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔