غیر ملکی مریضوں کیلئے میڈیکل ویزہ پر کوئی پابندی نہیں،پاکستانی مریضوں کو مشیر خارجہ کا سفارشی خط پیش کرنا ہوگا،بھارت

بدھ 26 جولائی 2017 21:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)بھارت نے کہا ہے کہ غیر ملکی مریضوں کیلئے میڈیکل ویزہ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تاہم پاکستانی مریضوں کو مشیر خارجہ کا سفارشی خط پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے لوک سبھا کو اپنے تحریری جواب میں آگاہ کیا کہ غیر ملکی مریضوں کیلئے میڈیکل ویزہ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تاہم پاکستانی مریضوں کو مشیر خارجہ کا سفارشی خط پیش کرنا ہوگا۔

انکا کہنا تھاکہ حکومت رواں سال ابتک ایک لاکھ میڈکل ویزے جاری کرچکی ہے ۔حکومت نے کسی بھی غیر ملکی مریض کیلئے ویزے پر پابندی نہیں لگائی اور ارجنٹ میڈکل ویزہ کے کیسز پر اسی دن ویزہ جاری کردی جاتا ہے ۔تاہم پاکستان کے حوالے سے ہم نے اصل اور فوری کیسز میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایک سفارشی خط مانگا ہے ۔2017 میں ابتک ایک لاکھ5 ہزار 163میڈیکل ویزے جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ 2016میں ایک لاکھ 77ہزار 972ویزے جاری کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :