جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ سے انعام اللہ خان نیازی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے سوشل میڈیا اکانٹ کی تفصیلات طلب کرلی

بدھ 26 جولائی 2017 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ سے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کزن اورحلقہ پی پی 48سے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے سوشل میڈیا اکانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی درخواست پر سماعت کی، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزم نے فیس بک پر نجیب اللہ وارثان کے نام سے جعلی اکانٹ بنا رکھا ہے اور عمران خان کے کزن اور پی پی 48سے ممبر صوبائی اسمبلی انعام اللہ خان نیازی اور ان کے مرحوم بھائی نجیب اللہ نیازی کو بدنام کیا جا رہا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ نجیب اللہ وارثان کے جعلی اکانٹ کے ذریعے درخواست گزار اور ان کے مرحوم بھائی کے خلاف نازیبا کمنٹس کر کے درخواست گزار کے خاندان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،ملزم کی نشاندہی کے لئے فیس بک اکانٹ کی رجسٹریشن تفصیلات اور نجیب اللہ وارثان کے نام سے سوشل میڈیا اکانٹ کی سرگرمیوں اور آئی پی لاگ کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیس بک انتظامیہ کیلیفورنیا کو سوشل میڈیا اکانٹ کی مطلوبہ تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :