امریکی نگران طیارے کا راستہ روکنا قانونی اقدام تھا،چین

امریکہ غیر محفوظ ، غیر پیشہ وارانہ اور غیر دوستانہ نگران پروازیں ختم کر دے،چینی وزارت دفاع

بدھ 26 جولائی 2017 13:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)چین نے پچھلے ہفتے مشرقی بحیرہ چین پر امریکی نگران طیارے کی پرواز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دو جے 10 لڑاکا جیٹ طیاروں نے اامریکی نگران طیارے کا پیچھا کیا ور اسے اپنا راستہ بدلنے پر زور دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ چین کے دو جے 10 لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز امریکی بحریہ کے ای پی 3 طیارے کے نیچے تیز رفتاری سے پرواز کی۔

(جاری ہے)

پھر انہوں نے اپنی رفتار آہستہ کی اور ایک دم امریکی طیارے کے سامنے آ گئے، جس پر طیارے کے عملے کو ٹکر سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدام کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک چینی جیٹ طیارہ ہتھیاروں سے لیس تھا۔جب یہ واقعہ ہوا تو اس وقت امریکی طیارہ چین کے شہر چنگڈاؤ سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر بین الاقوامی پانیوں میں نگرانی کے مشن پر تھا۔جس پر چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے دو جنگی طیاروں کا عمل ، قانونی، ضروری اور پیشہ وارانہ تھا۔چین کی وزارت دفاع نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر محفوظ ، غیر پیشہ وارانہ اور غیر دوستانہ نگران پروازیں ختم کر دے۔

متعلقہ عنوان :