قائمہ کمیٹی کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے حکومت کو متعلقہ شعبے کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کی سفارش

یورپی منڈیوں تک رسائی کی دستیابی سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھانے پر کمیٹی کا تشویش کا اظہار

بدھ 26 جولائی 2017 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے حکومت کو اس شعبے کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کی سفارش کر دی‘یورپی منڈیوں تک رسائی کی دستیابی سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھانے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ بحران کے باوجود کمیٹی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی آمدن میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے اضافے کی تعریف کی ہے۔

قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے حکومت کی طرف سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے اس شعبے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے سفارشات منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے حکومت کو سمال و میڈیم ٹیکسٹائل انڈسٹری کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کی سفارش کر دی ہے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی پر پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مصنوعات کی اندرون ملک ‘ بیرون ملک منڈیوں تک رسائی میں بہتری آ سکے۔

قائمہ کمیٹی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اجلاس بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین خواجہ غلام رسول خواجہ کی صدارت میں وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کمیٹی روم میں ہوا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور نئے سنگین مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ انڈسٹری کو درپیش بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران کمیٹی اراکین کو لاہور گارمنٹس سٹی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

قائمہ کمیٹی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مالی بحران کی وجہ سے اس شعبے کو جی ایس پی پلس کا خاطر خواہ فائدہ نہ ہونے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کو اس بارے میں انڈسٹری کے نمائندوں کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ یورپی منڈیوں تک پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ …

متعلقہ عنوان :