خواجہ محمد آصف عمران خان کو سیاسی گدھ سے تشبیہ دیدی ہارنے کے بعد سے عمران خان انتظار میں ہیں کہ کوئی اور شکار کرے اور ان کے اقتدار کی بھوک کو مٹائے،وفاقی وزیر پانی وبجلی کا ٹویٹ

بدھ 26 جولائی 2017 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے عمران خان کو سیاسی گدھ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013میں ہارنے کے بعد سے عمران خان انتظار میں ہیں کہ کوئی اور شکار کرے اور ان کے اقتدار کی بھوک کو مٹائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ۔انہوں نے عمران خان کو سیاسی گدھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2013میں ہار کے بعد عمران خان اس انتظار میں ہیں کہ کوئی اور شکار کرے مگر کسی دوسرے کے شکار سے عمران خان کے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی ۔

متعلقہ عنوان :