بھارت، دل کی کامیاب سرجری کے بعد مریض ہسپتال کی آٹھویں منزل سے کود گیا

رام جیسوال نے جس وقت خودکشی کی اس وقت اس کی اہلیہ کمرے میں موجود نہیں تھیں ،خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،پولیس

بدھ 26 جولائی 2017 12:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)بھارت میں دل کی کامیاب سرجری ہونے کے بعد مریض نے ہسپتال کی آٹھویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں واقع میں سیون ہلز ہسپتال میں داخل 57سالہ راجیسوا ل نامی شخص دل کا مریض تھا ،جس کا ڈاکٹرز نے کامیاب بائے پاس آپریشن کیا اوراس کی نازک حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے چند دن ہسپتال میں ہی رکھا گیا لیکن کچھ روز گزرنے کے بعد رام جیسی ہی صحتیات ہوا اس نے ہسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانک لگا دی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رام جیسوال نے جس وقت خودکشی کی اس وقت اس کی اہلیہ کمرے میں موجود نہیں تھیں تاہم ان کا بیٹا کمرے میں سو رہا تھا اور اس نے ہسپتال کی لابی میں آکر خود کو تنہا پاتے ہوئے آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی لیکن تاحال مرنے والے کی خود کشی کرنے وجہ منظر عام پر نہیں آسکی ۔دوسری جانب ڈاکٹروں نے بھی رام جیسوال کی خودکشی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی خودکشی کی بظاہر کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم وہ سرجری کے بعد مکمل صحتیاب ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :