نون لیگ کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ جہانگیر ترین

میں وزیراعظم کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا،میڈیاسے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء) میں نے ایک ایک پیسہ پاکستان میں کمایا اور پاکستان میں ہی لگایاہے۔ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کراؤنگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ایک پیسہ پاکستان میں کمایا اور پاکستان میں ہی لگایا،ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرواؤنگا۔۔ جائداد کی مکمل منیٹریل موجود ہے۔2011میں میرے بچوں نے لندن میں جائداد خریدی۔۔ اسی سال جائداد ٹیکس کے گوشواروں میں ظاہر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے لندن منتقل ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ نون لیگ کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :