مسلمان حلال کمائی کی نہیں بلکہ حلال غذا کی زیادہ پروا کرتے ہیں،ملائشیائی نائب وزیر

جمعہ 17 نومبر 2017 18:04

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء)ملائیشیا کے نائب وزیر ڈاکٹر اشرف واجدی نے حال ہی میں کہا ہے کہ حلال کمانے کے بجائے مسلمان حلال غذ ا کا زیادہ خیال رکھتے ہیںغیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب وزیر نے کہا کہ مسلم آبادی کی اکثریت اسلام کو محض ذریعہ بندگی سمجھتی ہے، جہاں تک معاملہ حلال اور حرام کا ہے اسلام کن چیزوں سے روکتا اور کن چیزوں کی اجازت دیتا ہے وہ صرف کھانے پینے تک ہی محدود ہے۔

(جاری ہے)

خبرکے مطابق، اشرف واجدی نے یہ بات اسلامی معاشی ادارے اور صدقات کے موضوع پر ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔نائب وزیر نے کہا کہ جب گوشت کھانے کی بات آتی ہے تو عوام یہ خیال کرتی ہے کہ کیا اسے شریعت کے اصولوں کے مطابق ذبح کیا گیا ہے یا نہیں لیکن خرچ کرنے والی رقم کے بارے نہیں سوچتے کہ یہ حلال ذرائع سے ہے یا حرام سی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سمجھنا ہو گا کہ حرام کمائی کھانے کے خطرناک نتائج نکلتے ہیں اور اس کا صرف یہی نتیجہ کافی ہے کہ حرام کمانے والے کی دعا ان سنی ہو جاتی ہے۔ملائیشی نائب وزیر نے یہ بات اس پس منظر میں کہی ہے جب ملائیشی ادارے نے "حلال شراب" کو حلال سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔