عبداللہ عبداللہ کا افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کا اعتراف
پاکستان کو صورت حال کو واضح طور پر جائزہ لینا چاہیے اور جنوبی ایشیا میں دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے،ٹی ٹی پی افغان حکومت کیشرپسندوں سے جاری لڑائی کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی غیر مستحکم صورت حال کا فائدہ اٹھارہے ہیں،افغان حکومت کسی بھی دہشت گرد کو مدد فراہم نہیں کررہی اور ان تمام قوتوں کے خلاف ہے جو ریاست اور حکومتوں کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، چاہے وہ کابل میں ہوں یا کسی اور دارالحکومت میں،افغان چیف ایگزیکٹوکی امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 18:03
(جاری ہے)
تاہم دوسری جانب عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کسی بھی دہشت گرد کو مدد فراہم نہیں کررہی اور ان تمام قوتوں کے خلاف ہے جو ریاست اور حکومتوں کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، چاہے وہ کابل میں ہوں یا کسی اور دارالحکومت میں۔
انہوں نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے زیر اثر علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کچھ بھی ہو افغانستان دہشت گرد گروپوں کے درمیان کسی قسم کی تقسیم نہیں کرتا چاہے وہ کہیں سے بھی ہوں اور ان کا کچھ بھی مقصد ہو۔انہوں نے کہا کہ کابل حکومت یہ جانتی ہے کہ ان دہشت گردوں کے مقاصد ریاستوں اور قوموں کے خلاف ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ افغان حکومت کسی کو بھی اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں یہ دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرات لاحق ہیں۔افغان رہنما نے ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں سے متعلق ذمہ داریوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں تخلیق نہیں کیا گیا اور یہ مختلف ادوار میں مختلف مقاصد کے حصول کے لیے بنائی گئی جو بعد میں ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف ہوگئی۔انہوں نے ان خدشات کو مسترد کیا جن میں کہا جارہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہتر تعلقات کابل کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہتر تعلقات کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور چین کو خود بھی اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کے باعث تشویش لاحق ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ طالبان کے فیڈرل ایڈمنسٹریٹو ٹرایبل ایریاز میں پناہ گاہیں موجود ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ محفوط پناہ گاہیں یہ ایک اہم مسئلہ ہے تاہم انہوں نے ساتھ ہی اس تشویش کا اظہار بھی کیا کہ افغان حکومت پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے گلبدین حکمت یار کو حکومت میں شامل کرنے کے افغان حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کابل، طالبان کے ساتھ مذاکرات کو بھی خوش آمدید کہے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 18 نومبر 2017 کی مزید خبریں
-
عراقی فوج نے عراق میں داعش کے آخری ٹھکانہ راوہ پر قبضہ کرلیا ،ْ عراقی پرچم لہرا دیئے گئے
-
سسلین مافیا کی تاریخ میں باس آف دی باسز کے نام سے مشہور خطرناک ترین گاڈ فادر توتو رینا کینسر کے باعث انتقال کر گئے
-
یمن کی سرحدیں نہ کھولی گئیں تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجائیں گے،اقوام متحدہ
-
سعودی حکومت نے گرفتار شہزادوں کو اثاثوں سے دستبردار ہونے کی شرط پر رہا کرنے کی پیش کش کر دی
-
بکنگھم شائر میں جہازاور ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے،ہلاکتوں کا خدشہ
-
مسلمان حلال کمائی کی نہیں بلکہ حلال غذا کی زیادہ پروا کرتے ہیں،ملائشیائی نائب وزیر
-
یمن میں ایک دن میں 130 بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں،سیو دی چلڈرن
-
بھارتی وزیراعلی کی لکھنو میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کی ہدایت
-
عراق میں لڑکیوں کیلئے شادی کی کم از کم عمر 18 برس سے کم کر کے 9 برس کر نے بارے متنازع بل پر تنقید جاری
-
عبداللہ عبداللہ کا افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کا اعتراف
-
القاعدہ نے بھارت کی مقامی زبانوں میں لٹریچر شائع کرنا شروع کردیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کے ہاں پیداہونے والے بچوں کے لئے ویزہ کی ضرورت نہیں
-
اسرائیل سعودی عرب سے خفیہ معلومات کے تبادلے پر تیار
-
دائود ابراہیم کی کی جائیداد نیلامی ، 1993جیسے دھماکوں کی دھمکی
-
سفارتخانہ کھولنے کی اجازت نہ دینے پر اسرائیل کی اردن کو دھمکی
-
مستعفی لبنانی وزیراعظم الحریری نے ہماری دعوت قبول کرلی، فرانسیسی وزیرخارجہ کی تصدیق
-
بھارت کی تاریخی عمارتوں پر رنگ، پوماکمپنی نے معافی مانگ لی
-
تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان پر پروگراموں میں آنے پر پابندی عائد
-
فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کیخلاف ممکنہ آپریشن، جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
-
ایک چھوٹا پارلیمانی وفد بنایا جائے جو کے پی میں گوانتاناموبے اور بگرام کی طرز کی جیلوں میں جا کر حقیقت معلوم کرے، سینیٹر فرحت اللہ بابر
-
حلف نامے سے متعلق رپورٹ نوازشریف کو دیدی ،ْراجہ ظفرالحق
-
داوڑ کنڈی کو فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیا
-
پیمرا کی غیر قانونی DTHرکھنے پر دوکانداروں کیخلاف کاروائی تیز ہو گئی
-
سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی ،منصوبہ پر بلوچستان کی عوا م کو بھی اعتما د میں لیا جا ئے، سی پیک سے متعلق ابہام دور کرنا ہوں گے،سید ناصر حسین شاہ
-
ماڈل ٹائون میں لاشیں گرانے والی اشرافیہ کسی رعایت کی مستحق نہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
-
قومی اسمبلی میںنئی حلقہ بندیوں کے لئے ترمیم کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے دی گئی، وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد
-
سندھ میں سرد موسم کا آغاز ہوتے ہی پرندوں کی شامت آ گئی،
-
سندھ پولیس کے کرپشن اور جرائم میں ملوث 19 افسران برطرف، 130 جبری ریٹائر
-
حنا پرویز بٹ نے الزام تراشی،گالم گلوچ اور جھوٹ کی سیاست کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
-
سوڈا مشروبات کا استعمال جگرکے کئی امراض کیوجہ بن سکتا ہے،ما ہرین امراض
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا ختم کرنے کیلئے آ ج صبح تک کی مہلت دیدی،مذاکرات کے ذریعے کوشش کریں دھرنا ختم ہو جائے، بات چیت ناکام ہونے پر رینجرز اور ایف سی کے ذریعے دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن ... مزید
-
سینیٹ نے انتخابات (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی
-
مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرنے سے انکار،سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست
-
وزیر قانون نے حلف نامے کی بحالی کی سب سے پہلے حمایت کی، پارلیمنٹ آئین اور ختم نبوتؐ کی سب سے بڑی محافظ ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال
-
ن لیگی وزیر بتائیں کہ اسلام آباد دھرنے والوں کو کس نے بھیجا ورنہ انہیں گولی مروا دیں گے: مولانا خادم حسین رضوی
-
قندیل بلوچ کے والدین کو مفتی عبدالقوی نے ایک کروڑ دینے کی پیشکش کی تھی؟ مفتی قوی نے اندرونی کہانی بتادی
-
نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی
-
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس،
-
وزارت خزانہ کو واٹس ایپ پر چلائے جانے کا انکشاف
-
ماڈل ٹائون میں لاشیں گرانے والی اشرافیہ کسی رعایت کی مستحق نہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گوجرانوالہ کا تین فٹ کا پپو اپنی تمام سیپلیاں کلیئر کر کے نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ گیا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی گوادرمیں سرکاری عمارات کی تعمیر دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی ہدایت،
-
ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ترجمان بلاول ہائوس
-
عمران خان کا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ درست ہے،پرویز خٹک
-
پارٹی پر نواز شریف کی گرفت نہیں رہی،نظریاتی گروہ نے خود کو نا اہل شخص سے الگ کر لیا‘تحر یک انصاف
-
نواز شریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا، ڈیفنس کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے
-
آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر آمد،اہلخانہ سے ملاقات،قبر پر پھول چڑھائے
-
آئینی طریقے کے مطابق وزیراعظم خود قبل از وقت نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں مگر موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے،
-
منفی سیاست کرنیوالوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، 2018 کے انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے‘شہبازشریف
-
بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان کی سپریم کورٹ کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.