بھارتی وزیراعلی کی لکھنو میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کی ہدایت

جمعہ 17 نومبر 2017 18:04

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء)بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کرانے کی ہدایت دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعلی یوگی نے فضائی آلودگی روکنے کیلئے حکام کے ساتھ بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہری علاقوں میں کوڑا جلانے پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایات دیں۔

لکھنو میں اس سے نمٹنے کیلئے آئی آئی ٹی کانپور کی مدد سے مصنوعی بارش کی جائے تاکہ راجدھانی کی فضائی آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے۔ سڑکوں پر گاڑیوں سے اڑنے والی دھول مٹی سے ہونیوالی آلودگی کو روکنے کیلئے میونسپل اور فائر بریگیڈ کے ٹینکرسے پانی کا اسپرے کیا جائے۔فضائی آلودگی روکنے کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :