سعودی حکومت نے گرفتار شہزادوں کو اثاثوں سے دستبردار ہونے کی شرط پر رہا کرنے کی پیش کش کر دی

جمعہ 17 نومبر 2017 20:35

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) سعودی حکومت نے گرفتار شہزادوں کو اثاثوں سے دستبردار ہونے کی شرط پر رہا کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گرفتار کیے گئے شہزادوں کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے گرفتار شہزادوں کو اثاثوں سے دستبردار ہونے کی شرط پر رہا کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کا دعوی ہے کہ سعودی حکام گرفتار شہزادوں کے اثاثوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سعودی حکام گرفتار شہزادوں کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم کو اثاثوں سے الگ کر رہے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیرِ حراست کاروباری شخصیت کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں سعودی ریال نکلوائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :