بھارت کی تاریخی عمارتوں پر رنگ، پوماکمپنی نے معافی مانگ لی

کھیلوں کا سامان تیارکرنیوالی کمپنی پوما نے اشتہارات کے لیے دہلی کی تاریخی عمارتوں پر رنگ کیاتھا

جمعہ 17 نومبر 2017 11:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء)کھیلوں کا سازو سامان اور کپڑے بنانے والی کمپنی پوما نے اپنے ایک اشتہاری ویڈیو کے لیے معافی مانگ لی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پوما نے اندرون شہر پرانی دہلی کی بعض تاریخی گلیوں میں ایک ویڈیو اشتہار فلمبند کیا تھا جس کے لیے کمپنی کے لیے اشتہا ر بنانے والی ایجنسی نے ان عمارتوں پرسپرے پینٹ سے گرافیٹی بنوائی تھی۔

یہ عمارتیں کوئی عام عمارتیں نہیں ہیں۔ تقریبًا دو سو سال پرانی ان عمارتوں کو ریاستی حکومت نے قومی ورثے کی فہرست میں رکھا ہوا ہے۔پوما کمپنی کا کہنا تھا کہ انہیں لگا کہ ان کے لیے اشتہار بنانے والی ایجنسی نے عمارتوں کو اپنے طریقے سے رنگنے کی اجازت لے لی ہے۔پوما کے کارپریٹ کمیونیکشین کے سربراہ کرسٹن نیوبر نے بتایاکہ ہمیں لگا کہ ایجنسی نے اجازت لے لی تھی۔

(جاری ہے)

عمارتوں کے مالکان نے تو اجازت دے دی تھی۔ لیکن انہیں بھی نہیں معلوم تھا کہ ان کے یہ گھر اور گلیاں قومی ورثوں کی فہرست میں ہیں ۔ ہمارا ارادہ تھا کہ اس اشتہار کے ذریعے ہم مقامی فن کاروں کو موقع دیں کہ وہ ان دیواروں پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ جو کچھ ہوا اس کے لیے ہمیں افسوس ہے۔ ہم کوشش کریں گے ہم ان عمارتوں اور گلیوں کو واپس ان کے رنگ میں رنگ دیں۔

اس بارے میں دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر پریتی اگروال کا کہنا تھاکہ اس میں میونسپل کارپوریشن کا کوئی رول نہیں ہوتا ہے۔ ہمارا کام صرف علاقے کی صاف صفائی کا دیہان رکھنا ہے۔ اس معاملے میں ذمہ داری محکمہ اثارے قدیمہ کی ہوتی ہے۔پوما کی اس اشتہاری ویڈیو میں دہلی کے کئی سٹریٹ آرٹسٹ، گلوکار اور ڈانسرز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 43 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :