بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان کی سپریم کورٹ کی تعریف

پاکستان کی سپریم کورٹ مثالی اور اتنی طاقتور ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو بھی نااہل قرار دے سکتی ہے: جسٹس سنہا

جمعہ 17 نومبر 2017 20:44

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان کی سپریم کورٹ کیلئے تعریفی کلمات ادا کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں جاری ایک کیس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب چیف جسٹ سنہا کی جانب سے پاکستان کی سپریم کورٹ کی تعریف کی گئی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان میں چلنے والے پاناما کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ مثالی اور اتنی طاقتور ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو بھی نااہل قرار دے سکتی ہے۔

جسٹس سنہا کے اس بیان پر بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھڑک اٹھی ہیں۔ پاکستان مخالف شیخ حسینہ واجد نے اپنے ملک کے چیف جسٹس کے بیان کو بنگلہ دیش کی توہین قرار دیا ہے۔ اس تمام تنازعے کے بعد اطلاعات ہیں کہ جسٹس سنہا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔