مستعفی لبنانی وزیراعظم الحریری نے ہماری دعوت قبول کرلی، فرانسیسی وزیرخارجہ کی تصدیق

جمعہ 17 نومبر 2017 11:46

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء)لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد رفیق الحریری سعودی عرب سے جلد ہی فرانس روانہ ہو جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے فرانس آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔گزشتہ روز فرانسیسی صدر میکرون نے مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو فرانس آنے کی دعوت دے دی تھی۔

تاہم فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ دعوت سیاسی پناہ کی آفر نہیں ہے۔فرانس کے الیزیہ محل کے مطابق الحریری ممکنہ طور پر ہفتے کے روز فرانس پہنچ سکتے ہیں۔لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے 4 نومبر کو اپنی زندگی کو خطرہ ہونے کی وجہ بتا کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، وہ اس وقت سے تاحال سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ حریری کو مستعفی ہونے پر سعودی عرب نے مجبور کیا ہے اور وہ سعودی عرب میں گرفتارہیں۔

سعد الحریری دو ہفتے پہلے ٹی وی کے ذریعے لبنان کی وزارت عظمی سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن جمعرات کے روز سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد انہوں نے فرانس جانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔دونوں رہنماوں نے کہا ہے کہ حریری جب چاہیں سعودی عرب چھوڑ سکتے ہیں۔حریری مستعفی ہونے کے بعد سے خلیجی خطے سے باہر نہیں نکلے۔

متعلقہ عنوان :