حلف نامے سے متعلق رپورٹ نوازشریف کو دیدی ،ْراجہ ظفرالحق

حلف ، شق بی اور سی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے یہ نوازشریف ہی بتاسکتے ہیں ،ْ میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 نومبر 2017 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء)قائد ایون سینیٹ راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلف نامے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پارٹی سربراہ نواز شریف کو دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں راجا ظفر الحق نے کہا کہ حلف ، شق بی اور سی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے یہ نوازشریف ہی بتاسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حلف اور شق بی اور سی کا معاملہ مختلف کمیٹیوں اور ایوانوں میں زیر بحث آیا ،ْ کمیٹیوں اور ایوانوں میں اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔راجا ظفر الحق نے کہا کہ اس حوالے سے پہلی مرتبہ اعتراض سینیٹ میں سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اٹھایا ۔

متعلقہ عنوان :