بکنگھم شائر میں جہازاور ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے،ہلاکتوں کا خدشہ

جمعہ 17 نومبر 2017 20:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء):بکنگھم شائر میں جہازاور ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکراگئے،ہلاکتوں کاخدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بکنگھم شائر میں جہاز اور ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہازاور ہیلی کاپٹرمیں تصادم کی نوعیت کابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ جہاز اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ایئر انوسٹی گیشن ٹیمیں بھی دھواں اٹھنے والی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ تاہم پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی کوشش ہے کہ انسانی زندگیوں کومحفوظ بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :