قومی اسمبلی میںنئی حلقہ بندیوں کے لئے ترمیم کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے دی گئی، وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

جمعہ 17 نومبر 2017 17:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میںنئی حلقہ بندیوں کے لئے ترمیم کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری کے بعد بعض حلقوں کی طرف سے یہ بات کی جاتی تھی کہ مختلف صوبوں کے لئے نشستوں میں اضافہ اور نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے جس کے لئے پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد قومی اسمبلی سے ترمیم کی منظوری لی گئی۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرے۔ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست نہیں ہے۔