’’بوسنیا کا قصاب‘‘ نسل کشی کا مجرم قرار، عمر قید کی سزا سنادی گئی

بدھ 22 نومبر 2017 22:29

دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)عالمی فوجداری عدالت نے بوسنیا جنگ کے دوران سرب فوج کی کمانڈ کرنے والے راتکو مالدیچ المعروف ’’بوسنیا کا قصاب‘‘ کو نسل کشی اور جنگی جرائم کا مجرم ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ہیگ میں سابق ریاست یوگوسلاویہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے قائم کیے گئے انٹرنیشنل کرمنل ٹریبونل میں ہونے والی سماعت میں راتکو مالدیچ کو جنگ کے دوران نسل کشی اور دیگر مظالم کے 11 میں سے 10 الزامات پر مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

سماعت کے دوران جب ججز نے اپنے ریمارکس دینا شروع کیے تو راتکو مالدیچ نے شور مچانا شروع کردیا اور ججز کو جھوٹا کہنے لگا۔ مالدیچ کے وکیل نے ججز سے درخواست کی کہ سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی جائے کیوں کہ ان کے موکل کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ججز نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور سیکیورٹی گارڈز کو طلب کرکے مالدیچ کو کمرہ عدالت سے باہر لے جانے کی ہدایت کی۔ مالدیچ کو علیحدہ کمرے میں منتقل کیا گیا جہاں سے انہوں نے بقیہ عدالتی کارروائی دیکھی۔