تحریک انصاف نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

بدھ 22 نومبر 2017 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے مطابق نیلے گنبد کے علاقے میں سڑک کے دونوں اطراف پر غیر قانونی پارکنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے یہاں پر ایک طرف کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی اور میو ہسپتال کے مرکزی دروازے ہیں جب کہ دوسری طرف انارکلی کا بازار شروع ہوتا یہاں پر غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک کے شدید دبائو کی وجہ سے اکثر ایمبولینسز پھنسی رہتی ہیں جس کی وجہ سے کئی مریض موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر سڑک کے درمیان میں ایک چھوٹا سا پارک ہے جس میں پر فوارے لگے ہیں جو کبھی حسین منظر پیش کرتے تھے اب لوگ اس پارک کو بطور لٹرین استعمال کرتے ہیں تاجر یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پارک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کی آماجگاہ بن چکا ہے کئی کئی ماہ اس پارک کی صفائی تک نہیں کی جاتی۔ دکانداروں نے حکام سے غیر قانونی پارکنگ کو ختم کروانے اور پارک کی دیکھ بھال کے لئے مناسب انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔