سینیٹرسراج الحق کانادراکے نارواسلوک کے خلاف اور معذورافرادکا حقوق کیلئے لگائے گے احتجاجی کیمپس کا الگ ا لگ دورہ

نئے شناختی کارڈ بنانے کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے،امیرجماعت اسلامی

بدھ 22 نومبر 2017 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کوئٹہ پریس کلب کے ساتھ نادراکے نارواسلوک کے خلاف اور معذورافرادکا اپنے حقوق کیلئے لگائے گے احتجاجی کیمپس کا الگ ا لگ دورہ کرکے احتجاج پر بیٹھے افراد سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری عبدالولی خان شاکر ودیگر بھی تھے ۔

نئے شناختی کارڈ کے اجراء وشناختی کارڈبلاک وبند کرنے کے حوالے سے احتجاج پربیٹھے افراد نے سنیٹرسراج الحق کو بتایا کہ نئے شناختی کارڈ بنانے کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کیساتھ نادراحکام زیادتی کر رہے ہیں نارواونت نئے مطالبات وشرائط پیش کیے جاتے ہیں بوڑھے بزرگ اورخواتین سمیت عام افراد کے شناختی سالوں میں نہیں بنتے دوسری طرف شناختی کارڈ کو بلاک وبند کرکے عوام کو بلاوجہ سے دلدل اور مشکل میں پھنسادیتے ہیں حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع میں لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے لوکل کمیٹیوں میں تمام قوموں کو نمائندگی دیں اسٹیٹ کے اندر ضلعی سطح پر قائم سٹیٹس کا فی الفورخاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

نئے اوربلاک شناختی کارڈ کے عمل کو تیز تر وآسان بنایا جائے نادرابلوچستان کے عملے اورڈی جی نادرابلوچستان کے قومیت کے بناء پر نادراکی خودساختہ شرائط ختم کر دی جائیں ۔بعدازاں سنیٹر سراج الحق نے وفد نے ہمراہ معذور افراد کے کیمپ کا بھی دورہ کیا معذورافرادکے ذمہ داران نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے معذورکو کوئی رعایت سہولت وآسانی فراہم نہیں کی معذور افراد دو وقت کی روٹی،روزگار تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں معذوروں کیلئے حکومت انکم سپوٹ پروگرام شروع کریں معذوروں کو ٹرائی موٹرسائیکل ویل چیئرز،آلہ سماعت ودیگر لازمی ضروری اشیاء ضرورت فراہم کیے جائیں تعلیمی اداروں ،این جی ازوزمیں معذوروں کیلئے کوٹہ فراہم کرتے ہوئے اس پرعمل درآمد یقینی بنائیں ۔

معذورافراد کی تعلیمی ضروریات کا بندوبست کرتے ہوئے خصوصی گرانٹ وپیکیج کااعلان کریں ۔ اس مو قع پر دونوں کیمپس میں نادراومعذوروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سنیٹرسراج الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت عوام سمیت معذوطلبہ ،بیوائوں ،یتیموں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے عوام سمیت دیگرطبقات بھی متاثر ہیں غلط پالیسیوں کی وجہ سے ناداربلوچستان وخیبر پختونخواہ کے عوام سے شناخت بھی چھینناچاہتی ہے شناختی کارڈ میں کوئی نہ کوئی مسئلہ پیداکرکے صارفین کومہینوں سالوں نادرادفاتر کاچکرلگوانے پر مجبور کردیتاہے جس کی وجہ سے عوام کے ملازمتوں ،بینک اکائونٹس ،تعلیم ،علاج سمیت معاشی معاشرتی مسائل میں الجھا دیتے ہیں مظلوم عوام سے شناخت چھیننے کا عمل قابل مذمت ہے میں نے بارہا حکام بالا سے اس عوامی مسائل پر بات کی آئندہ بھی وزارت داخلہ سمیت اعلیٰ حکام سمیت سینٹ میں بھی اس مسئلے پرآوازبلند کرونگا حکومت اپنے ہی عوام کو شناختی کارڈ بنانے میں آسانی پیدا کریں بند وبلاک شناختی کارڈ زکے عمل کو سہل بناکر عوام کو آسانی فراہم کریں شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو مشکل تر بناکر اپنے ہی عوام کو مہاجر کارڈ بنانے پر مجبورنہ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ معذورافراد کا حکومت ومعاشرے پر بہت زیادہ حقوق ہیںمگر بدقسمتی سے حکومت نہ معذور افراد کو آسانی دے رہی ہے اور نہ ہی ان کے مسائل کو حل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :