گوگل میپ اب اور زیادہ بہتر انداز میں نئے آئکونز اور رنگوں کے ساتھ متعارف

میپ میں تبدیلی سے صارف کو خوشگوار احساس ملتا ہے،مطلوبہ جگہ کی تفصیلات بہ آسانی حاصل کر لیتا ہے،رپورٹ

بدھ 22 نومبر 2017 15:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ سرج انجن گوگل اپنی مصنوعات میں جدت لانے کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں ہے، لیکن اس بار گوگل نے گوگل میپ کے حوالے سے اپنے صارفین کی آسانی کیلیے نئے رنگوں اور آئکونز کو متعارف کرایا ہے۔گوگل میپ میں تبدیلی کی وجہ سے صارف کو ایک خوشگوار احساس ملتا ہے اور وہ اپنی مطلوبہ جگہ کی تفصیلات بہ آسانی حاصل کر لیتا ہے۔

گوگل میپ میں سمت شناسی کے دوران مختلف جگہوں کو اب مزید بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے، بالخصوص ڈرائیونگ کے دوران گیس اسٹیشن اور ٹرین اسٹیشن بہت واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل میپ میں مختلف آئکونز اور رنگوں کو متعارف کرانے کے حوالے سے جدت لائی گئی ہے ان میں نیلے رنگ کو سٹورز، کیفے اور ڈاکٹروں کے آفس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جبکہ گلابی رنگ کو صحت سے منسوب کیا گیا ہے، فوڈ اور ڈرنگ کیلیے نارنجی رنگ کا انتخاب کیا گیا اور نیلے رنگ کو پہلے کی طرح شاپنگ کیلیے مخصوص رکھا گیا ہیآئکونز کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو تفریح گاہیں، عبادت گاہیں، کیفیز ، ہسپتال ، ٹرانسپورٹ اور سول سروسز کیلیے نئے آئکونز متعارف کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام سہولیات سے مستفید ہونے کے لیے گوگل میپ کا نیا ورڑن جلد ہی گوگل ڈیوائسز اور دوسری ڈیوائسزجن میں گوگل میپ استعمال ہوتا ہے کے لیے آئندہ دو ہفتوں میں متعارف کرا دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :