دھرنے نے وزارت داخلہ پرمالی بوجھ بڑھادیا

کنٹینرزکے مالکان نے یومیہ 15لاکھ کی ادائیگی کیلئے وزارت کوخط لکھ دیا

بدھ 22 نومبر 2017 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے دھرنے نے وزارت داخلہ پرمالی بوجھ بڑھادیا،شہرکی اہم شاہراہوں پررکھے گئے کنٹینرزکے مالکان نے یومیہ 15لاکھ روپے کی ادائیگی کے لئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے مظاہرین کواسلام ابادشہرمیں داخل ہونے سے روکنے کیلئی200کنٹینرزمنگوائے تھے جن کی اجرت 15لاکھ روپے یومیہ طے پائی تھی ،تاہم وزارت داخلہ نے تاحال کنٹینرزمالکان کوادائیگی نہیں کی ،جس کی وجہ سے کنٹینرزمالکان نے وزارت داخلہ کوخط لکھادیاہے جس میں انہوںنے مطالبہ کیاکہ وزارت داخلہ اپنے وعدے کے مطابق رقم کی ادائیگی کرے کیونکہ دھرنے کے طویل ہونے سے کنٹینرزمالکان کے کاروبارپرمنفی اثرپڑرہاہے ۔

ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ متعددکنٹینرزایسے بھی ہیں جن میں ایسی ایشیاء خوردونوش ہیں جواب گل سڑچکی ہیں

متعلقہ عنوان :