نواز شریف صرف پارلیمنٹ کیلئے نااہل ہیں ،ْ

جماعت کی سربراہی کرنے کا حق کوئی بھی نہیں چھین سکتا ،ْ رانا افضل

بدھ 22 نومبر 2017 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا افضل نے کہا ہے کہ نواز شریف صرف پارلیمنٹ کیلئے نااہل ہیں تاہم وہ جماعت کی سربراہی کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں اور ان کا یہ حق کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کے بعد اسمبلی سے نکلتے ہوئے مجھے پہلا پیغام یہ آیا کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے خلاف ووٹ دیا اور زرداری زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ملک میں اٴْسی آئینی سوچ کو بحال کیا جسے فوجی آمریت نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرکے ختم کردیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں رانا افضل نے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کو اطلاعات نہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کسی بھی لیگی رکن اسمبلی کو فون کرکے ایوان میں پیش ہونے کا کہا یا انہیں کھانے کی دعوت دی گئی تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کی جانب سے اس آئینی تبدیلی کی حمایت کرنے کے لیے بہت جدو جہد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :