جاپان میں خاتون نے اپنے 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ میں زندہ دفن کردیا،گرفتار

معائنے کے دوران بچوں کے جسموں کی باقیات بھی ملیں،پولیس نے فلیٹ سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں

بدھ 22 نومبر 2017 15:34

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) جاپان میں خاتون نے اپنے ہی 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ کی بالٹی میں ڈال کر دفن کردیا تاہم پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں 53 سالہ خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 1992 سے 1997 تک پیدا ہونے والے 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ کی بالٹی میں ڈال کر دفن کردیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھا کہ یہ واقعہ جاپان کے شہر نیاگاوا میں پیش آیا جہاں خاتون نے فلیٹ میں 5 سال کے عرصے کے دوران پیدا ہونے والے اپنے ہی 4 بچوں کو بالٹی میں ڈالا اور پھر اس کو کنکریٹ سے بھر دیا۔پولیس نے خاتون کے بیان کے بعد فلیٹ کی تلاشی لی جہاں سے کنکریٹ سے بھری بالٹیاں برآمد ہوئیں جب کہ بالٹیوں کے معائنے کے دوران بچوں کے جسموں کی باقیات بھی ملی ہیں۔ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ان بچوں کو پال نہیں سکتی تھیں اسی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے فلیٹ سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :