سعد حریری کا صدر کی درخواست پر استعفیٰ کا فیصلہ تبدیل

مزید مشاورت اور غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں تب تک استعفیٰ معطل رہے گا

بدھ 22 نومبر 2017 22:29

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے صدر مشیل عون کی درخواست پر استعفیٰ کا فیصلہ تبدیل کرلیا ۔سعد الحریری سے لبنانی صدر نے کہا کہ مزید مشاورت اور غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں تب تک استعفیٰ معطل رہے گا ۔

(جاری ہے)

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ صدرکو استعفیٰ دیا تو انہوں نے کہا اسے عارضی طور پر معطل کردیں،وہ اس حوالے سے مزید غور کے بعد فیصلہ کریں گے ۔

سعد الحریری نے لبنانی صدر سے ملاقات کے بعد یوم ا?زادی کی تقریب میں شرکت کی اور فوجی پریڈ کا جائزہ بھی لیا ۔اس موقع پر لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو اسرائیلی حملے کی صورت میں تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے