ڈیرہ غازیخان کیلئے موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

بدھ 22 نومبر 2017 00:20

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان کیلئے موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے 2018-19سے تعمیر شروع کر دی جائے گی ․ لاہور سے براستہ ڈیرہ کراچی اور گوادر کو ملایا جائے گا ․ ڈیرہ اسماعیل خان سے این 70کو چار لائن بھی کیا جائے گا جس کا تعمیراتی کام بھی آئندہ دو سال کے اندر شروع کر دیاجائے گا ․ انہوںنے بتایاکہ مستقبل میں ڈیرہ غازیخان سی پیک کی اہم گزرگاہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ تعمیراتی منصوبوں پر کھربوں روپے خرچ ہوں گے ۔