لندن کی عوامی بسیں قہوے کے تیل سے چلا کریں گی

بدھ 22 نومبر 2017 12:11

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں بسوں کا ایندھن قہوے سے تیار کیا جائے گا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں قہوے کے تلچھٹ سے حاصل کردہ 6 ہزار ٹن لیٹر تیل کو بسوں کے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔قہوے سے تیل حاصل کرنے کے لیے 4 برسوں سے کام کرنے والے بائیو بین گروپ کو رائل ڈچ شیل کا تعاون حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بائیو بین کے مطابق لندن میں فی کس 2 کپ قہوے کے حساب و کتاب کے ساتھ شہر نہ قہوے کے تل چھٹ کی سالانہ مقدار 2 لاکھ ٹن ہے۔یہ فرم لندن کی کافی شاپس کے تل چھٹ کو جمع کرتے ہوئے اس سے تیل حاصل کرتی ہے۔جس کو بائیو ایندھن تیار کرنے والی آرگنٹ انرجی فیکٹری کے سپرد کیا جاتا ہے۔اس آخری مرحلے کی تکمیل پر حاصل کردہ آمیزے کا 80 فیصد ڈیزل جبکہ باقی ماندہ 20 فیصد بائیو ایندھن پر مشتمل ہوتا ہے۔یہ عمل کاربن گیسوں کے اخراج میں 10 تا 15 فیصد کی کمی بھی لاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :