سندھ اسمبلی کے اراکین عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ذاتی معاشقوں میں مگن رہنے لگے

مرد رکن اسمبلی ، مقدس ایوان میں خاتون رکن کا ہاتھ پکڑ کر خوش گپیوں میں مشغول ،ویڈیو وائرل ہو گئی

پیر 22 جنوری 2018 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء)سندھ اسمبلی کے اراکین عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ذاتی معاشقوں میں مگن رہنے لگے ۔مرد رکن اسمبلی نعیم کھرل مقدس ایوان میں خاتون رکن کلثوم چانڈیو کا ہاتھ پکڑ کر خوش گپیوں میں مشغول ،ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نمائندے انتخابات میں بڑے بڑے دعوے کر کے اور عوام کو سبز باغ دکھا کر انکے ووٹوں کی بنیاد پر اسمبلیوں میں تو جا بیٹھتے ہیں مگر مقدس ایوان کا حصہ بننے کے بعد شائد وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کیوں اس ایوان کا حصہ بنے اور انکے یہاں آنے کا مقصد کیا ہے۔

اپنے اپنے انداز میں گم کبھی کبھی تو ایوان کے تقدس کے محافظ ہی اسکی دھجیاں بکھیر دیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ سندھ اسمبلی میں ہوا جہاں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ایسے میں ملے جیسے مدتوں کے بچھڑے ہوں۔پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نعیم کھرل نے تو مقدس ایوان کو تفریح گاہ سمجھ لیا۔ رکن اسمبلی نعیم کھرل نے خاتون ایم پی اے کلثوم چانڈیو سے ہاتھ ملایا۔خاتون کا ہاتھ ہاتھوں میں لے کر وہ بھول گئے کہ وہ اسمبلی میں کھڑے ہیں اور خوش گپیاں مارنے میں مصروف ہو گئے لیکن جلد ہی کلثوم چانڈیو نے ایک جھٹکے سے اپنا ہاتھ چھڑوا لیا۔