زینب قتل کیس کامعاملہ

4سے 2017تک زیادتی کے کیسزمیں5 جیلوں سے رہاہونے والے قیدیوں کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے ڈیٹاحاصل کرلیا

پیر 22 جنوری 2018 23:42

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء) زینب قتل کیس کامعاملہ، جے آئی ٹی کے سربراہ نی2014سے 2017تک زیادتی کے کیسزمیں5 جیلوں سے ر ہاہونے والے قیدیوں کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے ڈیٹاحاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ محمدادریس نے آئی جی جیل آفس میں آئی جی جیل شاہدسلیم بیگ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کو محمدادریس نے کہاکہ جیل حکام سی5جیلوں سنٹرل جیل، کیمپ جیل، شیخوپورہ جیل، اوکاڑہ جیل اورقصورجیل سے 2014سے 2017تک رہاہونے والیزیادتی کے تمام قیدیوں کاڈی این اے کرایا جائے گاحکام کے مطابق 3310قیدی ان تین سالوں میں سزابھگتنے کے بعد رہا ہوئے جن کا ڈیٹا جے آئی ٹی کے سربراہ کو فراہم کردیا گیا ہے۔ ان تمام افرادکا متعلقہ ڈی پی اوزڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس کیس میں ابھی تک 1000سے زائدافرادکاڈی این ٹیسٹ کرایاجاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :