ایران کی سالانہ بحری فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

فوجی مشقوں سے اقوام عالم پر ایرانی بحری قوت کا اظہار ہو سکے گا،سربراہ ایرانی بحریہ

پیر 22 جنوری 2018 14:37

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء)ایرانی بحریہ نے آبنائے ہٴْرمز میں اپنی سالانہ سمندری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مرتبہ ان فوجی مشقوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دستے شامل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان فوجی مشقوں میں ایرانی ایئرفورس کے علاوہ زمینی دستے بھی شریک ہوں گے۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ان فوجی مشقوں سے اقوام عالم پر ایرانی بحری قوت کا اظہار ہو سکے گا۔ عالمی تجارتی گزرگاہوں میں آبنائے ہرمز کو خاصی اسٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے اور یہ آئل ٹینکروں کا تیسرا مصروف ترین راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :