وزیراعظم نے جنسی زیادتی میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کی مخالفت کردی

منگل 23 جنوری 2018 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء) وزیراعظم نے جنسی زیادتی میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ جنسی زیادتی میں ملوث مجرمان کو پھانسی کی سزا دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹریو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زینب کا واقعہ انتہائی اذیت ناک سانحہ تھا تاہم بدقسمتی سے افسوسناک بات ہے کہ سیاستدانوں نے ایک کریمنل مسئلہ پر بھی سیاست چکمائی۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میں انہیں پنجاب حکومت کی پیش رفت پر اطمینان ہے۔ مجرم کو پکڑنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور حکومت مجرم کو قانون کے کٹہرے میں جلد لانے کیلئے پرامید ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم قصور کے عوام کی تکلیف اور غم و غصے کو سمجھتے ہیں تاہم کوئی بھی ملک کا قانون سرعام پھانسی کی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :