بھارت کی ایما پر شروع پر ہونے والی فری بلوچستان مہم بھارت کے گلے پڑ گئی

فری بلوچستان مہم کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں خالصتان کے حق میں بینر لگ گئے،بھارت مخالف نعرے درج

پیر 22 جنوری 2018 23:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء):بھارت کی ایما پر شروع پر ہونے والی فری بلوچستان مہم بھارت کے گلے پڑ گئی فری بلوچستان مہم کے بینرز کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں خالصتان کے حق میں بینر لگ گئے،بینرز پر بھارت مخالف نعرے درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے امریکہ اور برطانیہ میں بھارت کی ایما پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فری بلوچستان کی مہم چلائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مہم کے تحت برطانیہ میں پاکستان مخالف نعروں پر مبنی بینرز لگائے گئے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر فری بلوچستان مہم چلائی گئ اور نیویارک میں بھی ٹیکسیوں پر فری بلوچستان کے نعرے درج کروائے گئے۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کی ایما پر شروع پر ہونے والی فری بلوچستان مہم بھارت کے گلے پڑ گئی۔ فری بلوچستان مہم کے بینرز کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں خالصتان کے حق میں بینر لگ گئے۔بینرز لندن اور نیویارک میں لگائے گئے۔بینرز پر خالصتان کی آزادی کا مطالبہ درج تھا اور بھارت مخالف نعرے بھی درج تھے۔