274بچوں سے جنسی زیادتی اوران کی ویڈیوزفروخت کرنے والا شخص و ینزویلامیں گرفتار

پیر 22 جنوری 2018 17:56

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء)کولمبیامیں274بچوں کوجنسی زیادتی کاشکاربنانے اوران کی ویڈیوزفروخت کرنے پر’’بڑی بری بھیڑیا‘‘کے نام سے معروف شخص کووینزویلامیں گرفتارکیاگیا،یہ بات گزشتہ روزایک رپورٹ میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزم37سالہ جوان کارلویس سانچیزکوکئی برس کی تلاش کے بعدپڑوسی ملک وینزویلامیں گرفتارکیاگیا۔سانچز جس کے بارے میں خیال کیاجارہاہے کہ ہے اسے کئی ہفتے قبل حراست میں کیاگیا،اپنے ملک حوالگی کامنتظرہے۔ملزم کواس سے قبل 2008ء میں ایک 14سالہ بچے کے ساتھ مبینہ سیکس کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھالیکن اسے بعدازاں چھوڑدیاگیا