تحریک انصاف نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا

پیر 22 جنوری 2018 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ اصل ذمہ دار نواز شریف اور مریم نواز ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس پر تحقیقات مکمل ہو جانے کے باوجود اب تک ذمہ داروں کے نام منظر عام پر نہیں آ سکے۔

(جاری ہے)

کچھ حلقوں کی جانب سے ڈان لیکس کے بعد مستعفی ہونے والے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو اسکا ذمہ دار سمجھا جا رہا ہے۔اس ضمن میں گزشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی پرویز رشید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ سامنے آجائے تو پرویز رشید کی حقیقت سب کو پتہ چل جائے گی۔تاہم تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا۔وہ نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کر رہے تھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اصل ذمہ دار نواز شریف اور مریم نواز ہیں سارا ملبہ پرویز رشید پر ڈال دینا درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :