کرد ملیشیا کا عفرین میں ترک فوج کے خلاف کامیابی کا دعویٰ ،

کچھ چوکیوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے،ترک فوج کے حملوں میں اب تک21 افراد کی ہلاکت ہوئی , اِن میں چھ بچے بھی شامل ہیں،آبزرویٹری فار ہیومن رائٹسکی تصدیق

پیر 22 جنوری 2018 16:38

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء) کرد ملیشیا نے عفرین میں ترک فوج کے خلاف کامیابی کا دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ترک فوج کے قبضے سے کچھ چوکیوں کو واپس اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے،ترک فوج کے حملوں میں اب تک اکیس افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور اِن میں چھ بچے بھی شامل ہیں پیر کو مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ کرد جنگجوں نے ترک فوج کے قبضے سے کچھ چوکیوں کو واپس اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق ترک فوج کے حملوں میں اب تک اکیس افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور اِن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں شامی کردوں کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ عفرین میں بعض مقبوضہ چوکیوں سے ترک فوج کو پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔ کرد میڈیا سینٹر کے مطابق ایک خصوصی آپریشن کے دوران یہ کامیابی حاصل کی گئی اور اس دوران نصف درجن ترک فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :