فلپائنی آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

شہریوں کو چوکس رہنے کی ہدایت،آتش فشاں کی گڑگڑاہٹ بھی قرب و جوار میں واضح طور پر سنائی دے رہی ہے،مقامی میڈیا

پیر 22 جنوری 2018 14:37

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء)فلپائن کے آتش فشاں مایون نے راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ادھر حکام نے مایون آتش فشاں کے ارد گرد کے آٹھ کلومیٹر علاقے کے لوگوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ آتش فشاں اگلے دنوں میں پھٹ سکتا ہے۔ یہ آتش فشاں فلپائن کے صوبے البے میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس آتش فشاں کی گڑگڑاہٹ بھی قرب و جوار میں واضح طور پر سنائی دے رہی ہے۔ حالیہ ایام میں اس کے دہانے سے لاوا بھی نکل چکا ہے۔ گزشتہ روز دو مرتبہ لاوے کو نکلتے دیکھا گیا۔ ایک مرتبہ لاوا پانچ سو میٹر تک بلند بھی ہوا۔ حکام نے مایون آتش فشاں کے ارد گرد کے آٹھ کلومیٹر علاقے کے لوگوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ آتش فشاں اگلے دنوں میں پھٹ سکتا ہے۔ یہ آتش فشاں فلپائن کے صوبے البے میں واقع ہے۔