لال قلعہ میں کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی سرنگیں کھولنے کی تجویز

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء)بھارت میں لال قلعہ میں کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی سرنگیں کھولنے کی تجویز دیدی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے پرانے قلعے میں ہونے والی کھدائی کے نتیجے میں موریہ دور کے آثار برآمد ہوئے ہیں۔ یہ آثار چوتھی صدی قبل مسیح کے ہیں۔

(جاری ہے)

آثار قدیمہ کے ماہرین کو وہاں سے مہا بھارت دور کے شہر اندرا پرشتا کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں 1969 میں بھی کھدائی کی گئی تھی جو 73تک جاری رہی تھی۔ ان دنوں وسنت کمار کی نگرانی میں کھدائی کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں سے جو پچھلی کھدائی میں سرنگیں ملی تھیں انہیں اب سیاحوں کیلئے کھولنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔