دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ کی قیمت ساڑھے نو ہزار ڈالر،فروخت کے لیے پیش

چاکلیٹ زعفران ، سفید کھمبی ، مڈگاسکر کی ونیلا اور سونے کے ورق سے تیار،نام گنیز بک میں شامل

اتوار 18 مارچ 2018 12:00

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء)پرتگال کے شہر اوبیڈس میں جاری چاکلیٹ میلے میں دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چاکلیٹ کی قیمت 7728 یورو (9489 امریکی ڈالر) ہے اور اسے کھانے کے قابل سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ چاکلیٹ زعفران ، سفید کھمبی ، مڈگاسکر کی ونیلا اور سونے کے ورق سے تیار کی گئی ہے۔اس چھوٹی سی چاکلیٹ کو تاج کی شکل کے چھوٹے سے بکس میں رکھا گیا جس پر تقریبا 5500نگینے جڑے ہوئے تھے۔چاکلیٹ تیار کرنے والے پرتگالی نان بائی ڈینیئل گومز کا کہنا تھا گینز بک آف ریکارڈز نے ہیرے کی شکل کی اس چاکلیٹ کے دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ ہونے کی تصدیق کر دی ۔

متعلقہ عنوان :