شمالی کوریا کے میزائل وسطی یورپ تک پہنچ سکتے ہیں

اتوار 18 مارچ 2018 23:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء) شمالی کوریا کے میزائل وسطی یورپ تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ بات جرمنی کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک اعلی اہلکار نے بتائی ہے۔ انہوں نے یہ کہا کہ شمالی کوریائی راکٹ وسطی یورپ تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن انٹیلی جنس ایجنسی بی این ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اولے ڈیہل نے یہ بات قانون سازوں کی ایک خفیہ ملاقات میں کہی۔

اس بارے میں خبر گزشتہ روز جرمن اخبار ’بلڈ ام زونٹاگ‘ میں شائع ہوئی اور اخبار نے یہ بات اس میٹنگ میں شامل افراد کے ذرائع سے لکھی ہے۔ اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جرمن خفیہ ایجنسی جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتی ہے۔ فوری طور پر بی این ڈی نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :