ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی شہید بھٹو اور بے نظیر کے مزار پر حاضری ،ْ فاتحہ خوانی ،ْ پھولوں کی چادر چڑھائی

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء)سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈیوالہ نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کرشہدا کے مزارات پرحاضری دی ،ْ پھول کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والہ نے اتوار کوگڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کرشہید بینظیربھٹو صاحبہ،شہید ذوالفقار علی بھٹو ،بیگم نصرت بھٹو کے مزارات پر حاضری دی ،پھولوں کے چادریں چڑھائیں اور فاتح خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہونے کہا کہ میں شہید بینظیربھٹو،شہید ذولفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آیا ہوں سینیٹ ایوان میں جس کی اکثریت زیادہ ہونگے اس کا مخالف لیڈر منتخب ہوگا اور اکثریت کے بنیاد پر فیصلہ ہوگا،2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے قیادت میں اکثریت سے جیتیں گے ،اس موقع پر پی پی کے سینیٹر مرتضی ٰ وھاب ،راشد ربانی ،عاجز دھامراہ ، غلام مصطفی لغاری ،سٹی نوڈیرو کے صد ر سید ارشد شاہ راشدی ، اوشاق برڑو ،دلیپ کمار ودیگر بھی موجود تھے جبکہ سینیٹ چیئرمین کے آنے سے پہلے سیکیورٹی کے انتظامات انتھائی سخت کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :