سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء)سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ 6دہشت گردوں نے ہتھیارڈال دئیے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ، اوچ، ڈیرہ بگٹی، لورالائی ، پشین اورسبی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں۔

اس دوران 5دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا جبکہ 6دہشت گردوں نے ہتھیارڈال دئیے۔ ان کارروائیوں کے دوران اسلحہ کے ذخیرے جن میں بارودی سرنگیں، ایمونیشن، دھماکہ خیزمواد، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، سب مشین گنزاوررابطوں کے آلات شامل ہیں، کوبرآمدکرلیا

متعلقہ عنوان :