بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 7 مسلم انتہا پسندوں کو سزائے موت سنا دی

اتوار 18 مارچ 2018 23:30

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 7 مسلم انتہا پسندوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ان ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سن 2015ء میں ایک صوفی درگاہ کے محافظ کو ہلاک کیا تھا۔

(جاری ہے)

شمالی شہر رنگ پور کے دفتر استغاثہ سے وابستہ راتیش چندرا بھومک نے گزشتہ روز اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ تمام جنگجو جماعت ’مجاہدین بنگلہ دیش‘ کے رکن تھے۔ ان کے بقول 6 ملزمان کو عدالت میں سزا سنائی گئی جبکہ 1 کو اس کی عدم موجودگی میں کیونکہ وہ ابھی تک مفرور ہے۔ ممنوعہ ’جماعت مجاہدین بنگلہ دیش‘ کے رکن تمام افراد کا تعلق بھی بنگلہ دیش سے ہی بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :