رجب المرجب کا چاند نظرآ گیا، شب معراج 13 اپریل کوہوگی

اتوار 18 مارچ 2018 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء): ملک میں رجب المرجب کاچاند نظرآگیا ہے،شب معراج 13 اپریل کوہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس ہوا۔ جس میں رجب المرجب کے چاند کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ تاہم اکثریتی شہادتوں کی روشنی میں رجب المرجب کا چاند نظرآگیا ہے۔ یکم رجب کل 19 مارچ کوہو گی۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ رجب المرجب کاچاند نظرآگیا ہے،شب معراج 13 اپریل کوہوگی۔

متعلقہ عنوان :