شامی صدر بشارالاسد کا مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ

اتوار 18 مارچ 2018 23:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء) شامی صدر بشارالاسد نے مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ کیا ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شامی صدر بشار الاسد نے مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کو بشار الاسد نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب شامی فوج نے باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اس شورش زدہ علاقے کے شہر حرستا سے نکل جائیں۔ واضح رہے کہ شامی فورسز نے حامی ملیشیا گروہوں اور روسی فوج کے تعاون سے مشرقی غوطہ کے زیادہ تر علاقوں کو بازیاب کرا لیا ہے تاہم کچھ مقامات پر باغی ابھی تک مزاحمت دکھا رہے ہیں۔