اسلام آباد،پیپلزپارٹی سینیٹ چیئر مین شب جیت کر سب کو حیران اور پریشان کر دیا،نبیل احمد گبول

مریم نواز اپنا ووٹ بچانے کی فکر حکمت عملی بنائیں، راہنماء پیپلز پارٹی

اتوار 18 مارچ 2018 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل احمد گبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ چیئر مین شب جیت کر سب کو حیران اور پریشان کر دیا۔ نواز شریف خود چا بی کا کھلونا ہے ۔ جو دوسروںکے اشارے پر چلتے رہے ، مریم نواز اپنا ووٹ بچانے کی فکر کریں اور حکمت عملی بنائیں۔ نواز شریف نے سابقہ الیکشن آر اوز کے ذریعے جتوائے آئندہ الیکشن جولائی کے مہینے میں نہیں ہو گا۔

پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں عوام کی خدمت کی ہے اتوار کے روز نجی ٹی وی کو ا نڑ ویو دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل احمد گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کن کے کہنے پر 1990 میں آئی سی آئی جے بتایا اور کہنے پر امریکن سفارت خانے میں بینظیر بھٹو صاحبہ کی حکومت کو چند دن کا مہمان کیا۔

(جاری ہے)

سنجرانی کو ہمارا سمجھے یا نہ سمجھے وہ شروع سے ہی ہمارا تھا ہم نے سینیٹ الیکشن میں بہت سارے لوگوں حیران اور پریشان کر دیا۔

نواز شریف کو مستقبل میں مزید پریشانی بڑھے گی مریم نواز ہماری ووٹ کی بات نہ کریں بلکہ اپنا ووٹ بچانے کے لئے حکمت عملی اپنائیں انہوںنے مزید کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں عوام کی خدمت کی ہے ۔ آنے والے دن تمام سیاسی جماعتوں کے لئے مشکل دن ثابت ہوں گے ۔ 10 اپریل کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں لیگی کارکن عدلیہ اور دوسرے اداروں کے خلاف نکلیںگے پھر جمہوریت نہیں رہے گی ۔

احتساب سب کا ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ جولائی میں الیکشن ہونا مشکل ہے کیونکہ ابھی حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس پر کئی اعتراضات بھی ہیں۔ 2013 کے الیکشن میں ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے کس نے نواز شریف نے آر اوز کے ذریعے الیکشن جتوائے اب وہ دن گزر چکے ہیں کہ آر اوز کو خریدنے کی کوشش کرینگے ۔ نواز شریف اپنے خلاف ہونے والے فیصلے کو لے کر الیکشن کمپین چلا رہے ہیں ضمنی انتخابات میں جس پارٹی کی حکومت ہوتی ہے اس ضرور اس کا فائدہ ملتا ہے ۔ آنے والا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے مختلف الیکشن ہو گا۔ نواز شریف عدالت کے باہر اپنے الیکشن کے تقریر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :