سعودی عرب میں سیلاب نے تباہی مچا دی

جمعرات اپریل 19:17

طائف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)سعودی علاقے طائف میں سیلاب کی شدت سے گاڑیاں بہہ گئیں، سیلاب سے بچانے کیلئے برساتی نالہ بنایا جائے اور راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طائف کی وادی القیم کے سیلاب میں گاڑیاں بہہ گئیں۔

(جاری ہے)

وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا۔ کئی گاڑیاں سیلاب کے دھارے سے بمشکل نکل سکیں۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وادی القیم کے سیلاب سے بچانے کیلئے برساتی نالہ بنایا جائے اور راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔طائف میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی تھی۔ اسکی تحصیلوں اور قصبوں میں بھی بارش نے سیلاب کے مناظر پیدا کردیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments