خبردار! آپکا سمارٹ فون آپکو کینسر کا مریض بنا سکتا ہے

اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس سے نکلنے والی نیلی روشنی کینسر کے خطرے کو دوگنا کر دیتی ہے،طبی ماہرین کا انکشاف

جمعہ 27 اپریل 2018 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)خبردار، آپکا سمارٹ فون آپکو کینسر کا مریض بنا سکتا ہے۔طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ۔ اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس سے نکلنے والی نیلی روشنی کینسر کے خطرے کو دوگنا کر دیتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں سمارٹ فونز کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے جس کے مضمرات بھی سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سمارٹ فونز کا کثرت سے استعمال آنکھوں کی بیماریوں کے علاوہ انسانی جسم میں بہت سی خرابیاں پیدا کر رہا ہے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین نے عالمی سطح پر ایک تحقیق کی جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ رسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین نے یہ نتیجہ نکالا کہ اسمارٹ فونز اور ایل ای ڈیز سے نکلنے والی نیلی روشنی کو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ایل ای ڈیز یہ بلیو لائٹس نہ صرف بریسٹ کینسر کا سبب بنتی ہیں بلکہ اس سے مثانے کے کینسر کا خطرہ دُگنا ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :