وفاقی اور صوبا ئی دارالحکومتوں سمیت ملک کے 29 شہروں میں شادی ہال، مارکی ، ہوٹل یا دیگر جگہوں پر تقریبات کے انعقاد پر بل کا 5 فیصد یا 20 ہزار روپے فی تقریب ٹیکس کی تجویز

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) وفاقی اور صوبا ئی دارالحکومتوں سمیت ملک کے 29 شہروں میں شادی ہال، مارکی ، ہوٹل یا دیگر جگہوں پر تقریبات کے انعقاد پر بل کا 5 فیصد یا 20 ہزار روپے فی تقریب ٹیکس کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ ک قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل 2018ء میں تجویز دی گئی ہے کہ شادی ہال،مرکی ، ہوٹل ،ریسٹورنٹ ، کمرشل لان، کلب یا کمیونٹی پلیس یا اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے کسی بھی فنکشن پر ٹوٹل بل کا 5فیصد یا20 ہزار روپے فی فنکشن ٹیکس کی تجویز ہے۔

ان شہروں میں اسلام آباد ،لاہور ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان ، کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ،ٹھٹھہ ، لاڑکانہ ، میر پور خاص ، نواب شاہ ، پشاور ، مردان ، ایبٹ آباد، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، سبی ، لوراء لائی، خضدار ، ڈیرا مراد جمالی اور تربت شامل ہیں۔